آئی سی سی نئی ون ڈے رینکنگ سعید اجمل کی بادشاہت برقرار مصباح کی ترقی

بہترین ون ڈے بلےبازوں میں مصباح الحق دسویں سے نویں نمبر پرآگئے ہیں جبکہ حفیظ آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبر موجود ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2013
مصباح الحق بہترین بلے بازوں میں نویں پوزیشن پر جبکہ سعید اجمل بالرز میں پہلی پوزشین پر ہیں، فوٹو: فائل

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بالنگ کے میدان میں جادوگر اسپنر سعید اجمل کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ بیٹنگ میں قومی قائد مصباح الحق کی بھی ترقی ہوئی ہے۔

نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلئیرز نے پہلے پاکستان اور پھر بھارت کے خلاف بہترین بلے بازی کی بدولت گھر کے شیر ویرات کولہی کو پہلے سے دوسری پوزیشن پر دھکیل کر نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرلی ہے، اپنے گھر کے میدانوں میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کرنے والے ویرات کولہی کی ساری ہوا جنوبی افریقا میں نکل جانے سے اب دو دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے جارج بیلی چوتھے، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا پانوچیں اور بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی چھٹے نمبر پر براجمان ہں، ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی مصباح الحق ترقی کرتے ہوئے دسویں سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بالنگ کے شعبے میں پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل کی بادشاہت برقرار ہے اورجنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین دوسرے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن تیسرے اور انگلینڈ کے اسٹیفن فن اور جیمز انڈرسن بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں، ون ڈے فارمیٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے پروفیسر محمد حفیظ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے سین واٹسن تیسرے ، سری لنکا کے تلکارتنے دلشان چوتھے اور بھارتی کھلاڑی رویندر جدیجا پانچویں نمبر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |