پاکستانی اسپنر سعید اجمل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی فہرست میں پاکستان کے سعید اجمل کا نام شامل نہیں۔


ویب ڈیسک September 06, 2012
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی فہرست میں پاکستان کے سعید اجمل کا نام شامل نہیں۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستانی اسپنر سعید اجمل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ میں ان کا نام شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی سعید اجمل پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ 72 وکٹ لینے کے باوجود آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی فہرست میں سعید اجمل کا نام شامل نہیں کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس طرز عمل پرسخت احتجاج کرتے ہوئے آئی سی سی کوایک خط بھی ارسال کیا تھا جس کے جواب میں چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن نے کہا کہ ایوارڈ کی یہ فہرست سابق کرکٹرز، آفیشلز اور صحافیوں پر مشتمل 30 رکنی پینل نے ترتیب دی ہے جسےچیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر آئی سی سی نے پاکستان کے تحفظات دور نہ کیے تو یہ معاملہ 14 اور 15 ستمبر کو کولمبو میں آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ میں بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں