عامرخان کے ساتھ بطوربیوی زندگی گزارنا کسی بھی لحاظ سے آسان نہیں اہلیہ کرن راؤ

عامر خان اپنے پرستاروں کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان کے لئے بہت زیادہ جذباتی ہیں، کرن راؤ


ویب ڈیسک December 12, 2013
عامر خان سے شادی کرنے کے لئے بہت جتن اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کرن راؤ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارعامرخان کی اہلیہ کرن راؤ کا کہنا ہے کہ بطوربیوی عامر خان کے ساتھ زندگی گزارنا کسی بھی لحاظ سے آسان نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام "کافی ود کرن" میں گفتگو کرتے ہوئے کرن راؤ کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے جس کی اپنی زندگی سے باہر بھی ایک بہت بڑی زندگی ہو، عامر خان کے ساتھ بطوی بیوی زندگی گزارنا کسی بھی لحاظ سے آسان نہیں کیوں کہ عامر خان اپنے پرستاروں کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان کے لئے بہت زیادہ جذباتی ہیں۔

کرن راؤ کا کہنا تھا کہ انہیں عامر خان سے شادی کرنے کے لئے بہت جتن اور بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں