ریسلر انعام بٹ بھی کشمیریوں کی حمایت کیلیے میدان میں آگئے
ایک سال سے کشمیر میں بھارت نے کرفیو نافذ کررکھا ہے، انعام بٹ
ریسلر انعام بٹ بھی کشمیریوں کی حمایت کے لئے میدان میں آگئے۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہماری ماوں بہنوں بیٹیوں پر ظلم وستم کئے جارہے ہیں، ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے جبر وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کسی کے لیے بھی قابل برداشت نہیں، ہمارا خون کا ایک ایک قطرہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے حاضر ہے، ہم ان کی آزادی کی اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، انشااللہ مقبوضہ کشمیر بھی جلد پاکستان بنے گا۔
انعام بٹ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کواپنی قراردادوں پرعمل کروانا چاہئے، پہلے پی بہت دیر ہوچکی ہے اب مزید دیر نہیں کرنی چاہیے۔انصاف میں تاخیر بہت بڑا ظلم ہے اور اس ظلم کو اب بند ہونا چاہیے۔کشمیریوں کا فیصلہ استصواب رائے سے ہی ہوسکتا ہے۔اس کا کوئی دوسرا حل نہیں۔