او آئی سی کی کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کیلیے فوری کارروائی کی جائے، او آئی سی


ویب ڈیسک August 05, 2020
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کیلیے فوری کارروائی کی جائے، او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے یوم استحصال پر کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ کشمیر کے محاصرے کے دن او آئی سی کا انسانی حقوق کمشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کے لئے فوری کارروائی کی جائے جو 5 اگست 2019 سے مسلسل خراب تر ہورہی ہے۔

او آئی سی انسانی حقوق کےمستقل کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی بھی تائید کرتے ہیں کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیرقانونی قیدوبند کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |