پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں نو بال کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا

دونوں ٹیموں نے ٹیکنالوجی کے استعمال پر رضامندی کا اظہار پہلے ہی کر دیا تھا

دونوں ٹیموں نے ٹیکنالوجی کے استعمال پر رضامندی کا اظہار پہلے ہی کر دیا تھا

پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں فرنٹ فٹ نو بال کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ تھرڈ امپائر ہر گیند پر بولر کے اگلے پاؤں پر نظر رکھتے ہوئے نو بال ہونے پر مطلع کرے گا، فیلڈ امپائر اس کے علاوہ ہونے والی نو بالز دے سکے گا، دونوں ٹیموں نے ٹیکنالوجی کے استعمال پر رضامندی کا اظہار پہلے ہی کر دیا تھا۔




آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز میں اس تجربہ کی افادیت کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل میں اس کا استعمال جاری رکھنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Load Next Story