کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور

کشمیریوں پر مظالم اور قبضہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے،قرارداد کا متن


ویب ڈیسک August 05, 2020
مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کیا جا رہا ہے،قرارداد کا متن فوٹو: فایل

MANCHESTER: سینیٹ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

چیرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت عارف علوی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے ایک سال سے کشمیر میں لاک ڈاوَن کیا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کیا جا رہا ہے، سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیریوں پر مظالم اور قبضہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ بھارتی اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ بھارت بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجارت دے۔

قرارداد پیش کئے جانے سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں، کشمیر پر سینیٹ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، آج ملی جذبے سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ کشمیر کے مسئلے پر سب نے یکجہتی دکھائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں