کنیڈا میں چھوٹا طیارہ شاپنگ مال کی پارکنگ میں گر کر تباہ

شاپنگ مال کے پاارکنگ ایریا میں گاڑیاں موجود نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا


ویب ڈیسک August 05, 2020
طیارے میں دو افراد موجود تھے، فوٹو : ٹویٹر

کینیڈا میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ مال کے پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر نیلسن کے ایئرپورٹ کے نزدیک شاپنگ مال کے پارکنگ ایریا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر محفوظ رہے، دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کو ملبے کو شاپنگ مال کے پارکنگ ایریا سے ہٹایا جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہوگئی جب کہ ایئرپورٹ کے نزدیک واقع شاپنگ مال میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔