’کوئی انسان خوف اورزنجیروں میں جینے کامستحق نہیں‘ ارمینا خان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

دنیا بھر میں آج مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ’’یوم استحصال‘‘ منایا جارہا ہے


ویب ڈیسک August 05, 2020
مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیلئے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جارہا ہے، فوٹوفائل

اداکارہ ارمینا خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی انسان خوف اور زنجیروں میں جینے کا مستحق نہیں۔

دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ''یوم استحصال'' منایا جارہا ہے۔ امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی محاصرے کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈز روشن کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف ''یوم استحصال'' منایا جارہا ہے

پاکستانی عوام جہاں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کررہی ہے وہیں فنکار بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اداکارہ ارمینا خان نے نیویارک اور لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روشن کیے جانے والے بل بورڈز کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی انسان خوف اور زنجیروں میں زندگی گزارنے کا مستحق نہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیر لائیوز میٹرز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1290948987529420800

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |