یمن 8 بچوں سمیت 16 افراد سیلاب میں بہہ گئے

طوفان میں ریلیف کیمپ اکھڑ جانے کی وجہ سے پناہ گزین بارش کے دوران کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور


ویب ڈیسک August 05, 2020
ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا، فوٹو : ٹویٹر

یمن میں مسلسل بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد سیلاب میں بہہ گئے، سیلاب اور بجلی گرنے کے واقعات میں 17 افراد ہلاک ہوئے جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے علاقے مارب میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

Yemen flood 4

دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعا، حدیدہ، تیز سمیت تین دیگر صوبوں میں طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے جب کہ شہریوں کے لیے بنائے گئے ریلیف کیمپ کے ٹینٹ اکھڑ گئے اور پناہ گزینوں کو شدید بارش میں کھلے آسمان تلے رات گزارنا پڑی۔

Yemen flood 3

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید تین دن جاری رہے گا اور کچھ علاقوں میں خطرناک طوفان آنے کا بھی امکان ہے اس لیے شہری ساحلی علاقوں کا بالکل رخ نہ کریں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Yemen flood 2

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں