بلوچستان اسمبلی میں ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ سے متعلق متفقہ قرارداد منظور

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوائے، قرار داد کا متن


ویب ڈیسک August 05, 2020
مقبوضہ کشمیر کے مظالم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، قرارداد کامتن . فوٹو : فائل

بلوچستان اسمبلی میں ''یوم استحصال کشمیر'' سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی صدارت ہوا جس میں یوم استحصال مقبوضہ کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد وزیر اعلیٰ جام کمال، ارکان اسمبلی سلیم کھوسہ،عارف حسنی، مبین خلجی اور قادر نائل نے پیش کی۔

قرارداد میں شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے اور بھارتی بربریت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، مواصلاتی رابطے بند اور عوام محصور ہیں، اس مظالم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی تاہم بلوچستان کے عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان فوری او آئی سی اور سلامتی کونسل میں معاملے کو اٹھائے جب کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوائے۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے کہا کہ آج کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد کی اپوزیشن بھر پور حمایت کرتی ہے، ہزاروں کشمیری بھارتی مظالم کی وجہ سے شہید ہوئے جب کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ ظلم کو روکے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں