زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 58 پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے بڑھی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 58 پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے بڑھی۔ فوٹو : فائل

LOS ANGELES,:
ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 168 روپے سے تجاوز کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برآمدی شعبوں کی جانب سے خام مال کے لیے نئی درآمدی ایل سیز کھلنے اور خام تیل کی عالمی قیمت بتدریج بڑھنے سے ملک درآمدی بل بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی امریکی ڈالرکی نسبت پاکستانی روپے کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 168روپے سے تجاوز کرگیا۔


انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 58 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 22 پیسے پربند ہوا، جب کہ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کے اضافے سے 168روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

 
Load Next Story