سیاسی نقشے کے بعد بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں وزیرخارجہ
برصغیر کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق پورا جموں وکشمیر پاکستان حصہ بننا تھا، شاہ محمود قریشی
LONDON:
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی نقشے کے بعد بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، بھارت کے مؤقف سے پتہ چل رہا ہے کہ اسے کتنی بھاری ضرب پڑی۔
پاکستان کے سیاسی نقشے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ایک سال سے لاک ڈاؤن کا سامنا کررہے ہیں، اور بھارتی غاصب فوج کا محاصرہ برداشت کیے ہوئے ہیں، بھارت کے یہ غیر قانونی اقدام اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیاسی نقشے کے اجرا سے پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کردی، نقشے میں سیاچن پر پاکستانی مؤقف کو واضح کردیا، سرکریک پر بھی پاکستان کا اصولی مؤقف بہت واضح کیا گیا، اب سیاسی نقشے کے بعد بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، بھارت کے مؤقف سے پتہ چل رہا ہے کہ اسے کتنی بھاری ضرب پڑی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ برصغیر کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق پورا جموں وکشمیر پاکستان حصہ بننا تھا، بھارت نے سلامتی کونسل سے کیا وعدہ پورا نہیں کیا، مقبوضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری سے ہوگا۔