پاکستان یورپی پارلیمنٹ سے ’’جی ایس پی پلس‘‘ کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب
پاکستان یورپ کے 27 ممالک کو 2017 تک بغیر کسی ڈیوٹی کے اپنی مصنوعات برآمد کر سکے گا
یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دے دیا جس کے بعد پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے کے لیے ہونے والی ووٹ میں یورپی پارلیمنٹ یونین کے 406 اراکین نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا، جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان یورپ کے 27 ممالک کو 2017 تک بغیر کسی ڈیوٹی کے اپنی مصنوعات برآمد کر سکے گے۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے جی ایس پی پلس کادرجہ ملنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کا نتیجہ ہے اور یورپی منڈیوں تک رسائی موجودہ حکومت کے معاشی ایجنڈے میں اہم ترین ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس درجہ ملنا وزارت خزانہ، تجارت، خارجہ اور یورپ میں پاکستانی دوستوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی کے بغیریورپی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x18cth1_duty-free-access-eu-approves-gsp-plus-status-for-pakistan_news