بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کھول دیے گئے

محکمہ کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کوئٹہ نے دفاتر ایس او پیز کے تحت کھولنے کی ہدایت کی ہے

محکمہ کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کوئٹہ نے آج سے تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کھولنے کی ہدایت کردی ہے، اعلامیہ۔( فوٹو، انٹرنیٹ)

بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر آج سے کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔


محکمہ کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کوئٹہ نے آج سے تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کھولنے کی ہدایت کی تھی۔ بدھ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کوئٹہ نے آج جمعرات 6 اگست سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کو ایس او پیز کے تحت دوبارہ کھولنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story