سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کااعلان عمرامین آؤٹ اور اسد شفیق شامل
حارث سہیل اور عبدالرحمان ون ڈےٹیم میں شامل جبکہ ذوالفقار بابر اور عثمان شنواری ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عرب امارات میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے، ٹیم سے عمر امین کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ اسد شفیق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار بابر اور عثمان شینواری بھی ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ،احمد شہزاد، شرجیل خان، اسد شفیق، صہیب مقصود، عمراکمل، شاہد آفریدی، سعیداجمل، جنیدخان، عبدالرحمان، انورعلی، حارث سہیل، بلاول بھٹی اور سہیل تنویر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس وقت ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے بعد 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز بھی شیڈول ہے۔