عالمی بینک کی پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری

انسدادٹڈی دل،تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں تعاون جاری رہیگا،ناجی حسائن


APP/Numainda Express August 06, 2020
بیور ائیرکرافٹ تھر پار کر پہنچ گیا، 400 ہیکٹرز میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا فوٹو: فائل

عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری دیدی۔

پاکستان میں عالمی بینک کے نئے تعینات ہونے والے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے اوراسکولوں وتعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ 31 جولائی کوعالمی بینک کے انتظامی بورڈنے پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے اورکووڈ19کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے دو پروگراموں ایسپائراورلیفس کیلئے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن سے400ملین ڈالر (40 کروڑ ڈالر)کے رعایتی قرضوںکی منظوری دیدی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان میں غذائی سلامتی کو محفوظ بنانے اوررکووڈ19کی وجہ سے بندتعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں مددملے گی۔

انہوں نے کہاکہ دونوں پروگراموں کے مختصر اور طویل المیاداثرات مرتب ہوں گے۔ وزارت غذائی تحفظ اعلامیے کے مطابق تھرپارکر میں400 ہیکٹرز میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں