کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری شہری بلبلا اٹھے

بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنہ کرنا پڑ رہا ہے، شہری


ویب ڈیسک August 06, 2020
بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنہ کرنا پڑ رہا ہے، شہری۔ فوٹو: فائل

شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جب کہ شدیدگرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد، غریب آباد، عزیزآباد، عائشہ منزل، گلستانِ جوہر، نیو کراچی، پہلوان گوٹھ ، بھٹائی آباد، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، کورنگی اور شرافی گوٹھ سمیت دیگرعلاقوں میں 8 سے زائدگھنٹے سے غائب ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے۔


شہریوں کاکہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |