خودکش حملہ وہ کرتے ہیں جنہیں جہنم جانے کی بہت جلدی ہے سعودی مفتی اعظم
خودکش حملے مسلمان نوجوان طبقے کو گمراہ اور تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، شیخ عبدالعزیزآل الشیخ
سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل الشیخ نے کہا ہے کہ خودکش حملہ کرناسنگین جرم ہے اس طرح کی کارروائیاں وہ لوگ کرتے ہیں جنہیں جہنم میں جانے کی بہت زیادہ جلدی ہوتی ہے۔
سعودی اخبار کو انٹرویو میں مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ خودکش حملے مسلمان نوجوان طبقے کو گمراہ اور تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، دین اسلام تو کسی ایک شخص کی جانب سے خودکشی کو بھی حرام قرار دیتا ہے، تو پھر خودکش حملے کس طرح جائز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور ناصرف مسلمان بلکہ تمام انسانیت کا دشمن ہے اور ایسا وہی کرتا ہے جسے جہنم واصل ہونے کی بہت زیادہ جلدی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی مفتی اعظم اس سے قبل بھی خودکش حملوں اور اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے عام شہریوں کی ہلاکت کو غیر اسلامی قرار دے چکے ہیں اور رواں برس خطبہ حج کے دوران بھی انہوں نے اس کی مذمت کی تھی۔