سعودی مفتیِ اعظم کے قتل کی سازش کےالزام میں ملزم کو16سال قید 40 کوڑوں کی سزا

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مفتی اعظم سمیت ملک کی دیگر اہم شخصیات پر حملوں کے لئے لوگوں کو القاعدہ میں بھرتی کیا تھا۔


ویب ڈیسک December 12, 2013
عدالت نے ملزم کو 13 الزامات میں قصوروار قرار دیتے ہوئے اس کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سعودی عرب کی خصوصی عدالت نے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کے قتل کی سازش کے الزام میں ملزم کو 16 برس قید اور 40 کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مفتی اعظم سمیت ملک کے متعدد معروف علماء ، قائدین اور تحقیقیاتی افسران اور محکمہ قانون کے حکام پر حملوں کے لئے لوگوں کو القاعدہ میں بھرتی کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے قیدیوں کی رہائی کے لئے جیلوں اور تیل کی تنصیبات پر بم حملوں کی بھی سازش تیار کی تھی۔

عدالت نے ملزم کو 13 الزامات میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 16 سال قید اور 40 کوڑوں کی سزا سنانے کے علاوہ اس کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں