سام سنگ کا اپنےنئے فون نوٹ 20 سیریز سے متعلق بڑا دعویٰ
سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 سیریز کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوگی
سام سنگ نے نوٹ 20 سیریز کے دو نئے فون سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا لانچ کردئیے ہیں اور اپنے فونز سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسمارٹ فون نہیں بلکہ کمپیوٹر ہے جو آپ کی جیب میں سما جائے گا۔
سام سنگ نوٹ 20 سیریز کے اسمارٹ فونز کے بارے میں کافی عرصے سے باتیں کی جارہی تھیں اور بالآخر سام سنگ نے اپنے نئے فونز متعارف کرائیے۔ نوٹ 20 تین خوبصوت رنگوں برونز، مسٹک گرین اور مسٹک گرے اور نوٹ 20 الٹرا مسٹک برونز، مسٹک بلیک اور مسٹک وہائٹ کے خوبصورت کلرز میں لاچ کیے گئے ہیں۔
ڈسپلے
سام سنگ کی جانب سے متعارف کیے گئے گیلکسی نوٹ 20 کا ڈسپلے 6.7 انچ اور گیلیکسی نوٹ 20 الٹرا کا ڈسپلے سائز 6.9 انچ ہے۔ جب کہ نوٹ 20 میں 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری اور نوٹ 20 میں الٹرا میں 4500 ایم ایے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
فاسٹ چارجنگ
سام سنگ نے اپنے نئے اسمارٹ فونز میں 25 واٹ کا فاسٹ چارجنگ سسٹم دیا ہے ۔ سام سنگ دعویٰ کرتا ہے کہ ان فونز کی بیٹری کو صرف 30 منٹ میں 0 سے 50 فیصدتک چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سام سنگ نوٹ 20 الٹرا میں 15 واٹ کی فاسٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔
کیمرہ
نوٹ 20
سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 سیریز کے دونوں فونز میں بیک پر تین کیمرے اور فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ نوٹ 20 کا مرکزی کیمرہ 12 میگا پکسل، دوسرا کیمرہ الٹراوائڈ اینگل بھی 12 میگاپکسل اور تیسرا کیمرہ ٹیلی فوٹو 64 میگا پکسل ہے۔ سیلفی کیمرہ 10 میگا پکسل کا ہےجو پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
نوٹ 20 الٹرا
سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 الٹرا میں بھی بیک پر تین کیمرے اور فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس کا مرکزی کیمرہ 108 میگا پکسل ، الٹرا وائڈ کیمرہ 12 میگاپکسل اور تیسرا ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی 12 پکسل کا ہے۔ نوٹ 20 الٹرا کا فرنٹ کیمرہ10 میگا پکسل ہے۔ جب کہ دونوں فونز سے 8k ویڈیوز بنائی جاسکیں گی۔ دونوں فونزمیں اسنیپ ڈریگن 865 پلس کا پراسیسر دیاگیا ہے۔
میموری
سام سنگ گیلکسی کے نوٹ 20 اسمارٹ فونز میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جب کہ نوٹ 20 الٹرا میں 12 جی بی ریم 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس بار دنوں فونز میں ایس پیش بھی پہلے سے بہتر ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف کو ایس پین استعمال کرنے پر بالکل ایسا تجربہ ہوگا جیسے وہ کاغذ پر لکھ رہا ہوگا۔
قیمت
سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 (999.99) ڈالرز کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد سے شروع ہوگی۔ جب کہ سام سنگ نوٹ 20 الٹرا کی قیمت ایک ہزار 299 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوگی۔ ان دونوں اسمارٹ فونز کی پری بکنگ آج یعنی 6 اگست سے شروع ہوجائے گی۔ جب کہ یہ فونز مارکیٹ میں 21 اگست سے دستیاب ہوں گے۔