انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک نظام تیار کرلیا چیرمین نادرا طارق ملک

الیکٹرانک نظام کے ذریعے ووٹر کی تصدیق کے عمل سے دھاندلی کو بڑی حد تک روکا جائے گا، طارق ملک


/INP December 12, 2013
الیكٹرانک ووٹنگ مشین كا استعمال الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، طارق ملک فوٹو: فائل

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے کہا ہے کہ ووٹرز کے انگوٹھے كے نشان سے تصدیق کے لئے الیكٹرانک نظام تیار کرلیا گیا ہے تاہم اس کا استعمال الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طارق ملک نے كہا كہ نادرا الیکٹرانک مشین کے ذریعے انتخابات کے نظام کو فول پروف بنانا چاہتا ہے، اگر الیکشن کمیشن اورسیاسی جماعتیں اس نظام کی منظوری دے دیں گی تو انتخابات کے دوران ہر ووٹر کی انگوٹھے کے نشان سے تصدیق کی جاسکے گی جس سے دھاندلی کو بڑی حد تک روکا جاسکے گا اور اس سے جعلی ووٹ ڈالنے والوں كو ووٹ ڈالنے سے قبل ہی شناخت كرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیكٹرانک ووٹنگ مشین كے استعمال سے ایک ووٹر ایک سے زائد ووٹ نہیں ڈال سكے گا، تصدیق كے بعد ہی ووٹر كو ووٹ ڈالنے كی اجازت دی جائے گی اور اس كے استعمال سے مقناطیسی سیاہی كی بھی ضرورت نہیں ہوگی جس سے حكومت كو اربوں روپے كی بچت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں