وزیراعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب

نیب کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو 12 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت

نیب کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو 12 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں طلب کرلیا۔


نیب نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرتے ہوئے 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔ اس لائسنس کے حصول کے لیے 5 کروڑ روپے کی رشوت بھی دی گئی۔
Load Next Story