بھارتی ناری سب پر بھاری کبڈی ورلڈ کپ کی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا

فائنل مقابلے میں بھارتی ناریوں نے نیوزی لینڈ کی خواتین کو 21-49 سے ہرایا


ویب ڈیسک December 12, 2013
تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے ہونے والے مقابلے میں ڈنمارک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی کڑیوں کو 34-33 سے ہرادیا۔ فوٹو: فائل

بھارت کی ویمنز ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ پاکستانی ٹیم چوتھی پوزیشن ہی حاصل کرپائی۔

بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں کھیلے گئے ویمنز کے فائنل مقابلے میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے تھا جس میں بھارتی خواتین نیوزی لینڈ کی گوریوں کو پچھاڑتی رہیں اور مقابلہ 21 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے جیت کر کبڈی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے پاکستانی ویمنز ٹیم کا ڈنمارک کی خواتین سے مقابلہ ہوا جس میں ڈنمارک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی کڑیوں کو 33-34 سے ہرادیا اور ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے مردوں کے فائنل میں پاکستان 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |