احساس ایمرجنسی کیش کے تحت اب تک 169 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم

یہ رقم 1 کروڑ 40 لاکھ 5 ہزارسے زائد مستحقین میں تقسیم کی گئی ہے


ویب ڈیسک August 06, 2020
یہ رقم 1 کروڑ 40 لاکھ 5 ہزارسے زائد مستحقین میں تقسیم کی گئی ہے

احساس ایمرجنسی کیش کے تحت ملک بھر کے 1 کروڑ 40 لاکھ 5 ہزارسے زائد مستحقین میں اب تک 169 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک سندھ میں 43 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد میں 52 ارب 91 کروڑ روپے، پنجاب میں 62 لاکھ 15 ہزارسے زائد افراد میں 75 ارب 18 کروڑ روپے، خیبرپختونخوامیں 23 لاکھ 32 ہزارسے زائد افراد میں 28 ارب 30 کروڑ روپے، بلوچستان میں 6 لاکھ 78 ہزارسے زائد افراد میں 8 ارب 23 کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں 1 لاکھ سے زائد افراد میں 1 ارب 22 کروڑ روپے، آزادکشمیر میں 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 68کروڑ روپے جبکہ اسلام آباد میں 68 ہزار سے زائد افراد میں 82 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں