زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک August 06, 2020
کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 2 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک۔ ۔ فوٹو : فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر بھی موصول ہوئے، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 2 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں