سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے 26 معطل پائلٹس کو بحال کردیا
بحال ہونے والے پائلٹس کے نام مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی فہرست میں شامل تھے
PESHAWAR:
بحال ہونے والے پائلٹس کا نام مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی لسٹ میں شامل تھے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے معطل 26 پائلٹ کو بحال کردیا ہے، بحال ہونے والے دیگر کپتانوں کا تعلق نجی ائر لائنزاورفلائنگ کلبس سے ہے، بحال ہونے والے پائلٹس کے نام مشکوک لائسنس والے کپتانوں کی فہرست میں شامل تھے، میڈیا نے 262 مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کی لسٹ میں غلطیوں کی نشاندہی کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بحال ہونے والے کپتانوں کا ڈیوٹی روسٹر بھی بحال کردیاگیا ہے، اور بحالی کے بعد کپتان کل سے فلائٹ ڈیوٹی شروع کردیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحال ہونے والے کپتانوں کی فہرست موصول نہیں ہوئی۔