ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے اردو میں ہدایات جاری کردیں

کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک بڑی تعداد میں پاکستانی ویڈیوز ہٹا چکی ہے


Staff Reporter August 06, 2020
ٹک ٹاک نے مقامی سطح پر معیارات متعارف کروانے کے لیے اردو میں ہدایات جاری کردی ہیں۔ (فوٹو، فائل)

ٹک ٹاک نے اپنے پاکستانی صارفین کے لیے اردو میں تازہ ترین ہدایات جاری کردی ہیں۔

ان تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز کا مقصد پاکستان میں استعمال کرنے والوں کے لیے ایک مددگار اور خوش آئند ماحول برقرار رکھنا ہے.پاکستان اْن ٹاپ 5 مارکیٹوں میں شامل ہے جہاں ٹرمز آف سروس یا کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے باعث ٹک ٹاک پر موجود ویڈیوز کو بڑی تعداد میں ہٹایا گیا ہے.

پاکستان میں مقبولیت کے پیش نظر اپنی ذمے داری پوری کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے، اردو زبان میں بھی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جو پاکستان میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گی ۔

ٹک ٹاک کی ٹیموں نے ایسا مواد ہٹا دیا ہے جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کے خلاف تھا اور ایسے اکاؤنٹس کو معطل یا بند کر دیا ہے جو شدید یا مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: 37 لاکھ نامناسب پاکستانی وڈیوزنشرہونے سے روکیں، ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کے پاس تربیت یافتہ ماڈریٹرز کی ٹیم موجود ہے جو کنٹنٹ کا جائزہ لینے اور اْسے ہٹانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ بعض معاملات میں یہ ٹیم تیاری کے مراحل میں موجود کنٹنٹ یا خلاف ورزی کا انداز رکھنے والے موادمثلاً خطرناک چیلنجز یا نقصان دہ غلط اطلاعات کو ہٹا دیتی ہے۔

ماڈریشن کے لیے ٹک ٹاک کی ٹیم ایک اور طریقہ بھی استعمال کرتی ہے جس میں اس کے استعمال کرنے والوں کی جانب سے موصول ہونے رپورٹیں استعمال کرتی ہے۔اس کے لیے ایپ کے اندر ہی ایک سادہ رپورٹنگ فیچر موجود ہے جس کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کرنے والے ممکن طور پر غیر مناسب کنٹنٹ یا اکاؤنٹ کے بارے میں ٹک ٹاک کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں