راولپنڈی میں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکارشہید

منشیات اسمگلرز ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، اے این ا یف


ویب ڈیسک August 07, 2020
مزید نفری طلب کرلی گئی ہے، اے این ایف: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارہ کہومیں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے علاقے بھارہ کہومیں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران منشیات اسمگلرزکی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارنائیک اکبرشہید ہوگیا۔

اے این ایف کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، منشیات اسمگلرزایک گھرمیں چھپے ہوئے تھے، اسمگلروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کرمزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں