شراب کے غیرقانونی لائسنس کا معاملہ نیب نے عثمان بزدارکوسوالنامہ بھی بھجوا دیا

شراب کے خلاف قانون لائسنس کے حصول کیلئے مبینہ طورپر5 کروڑ کی رشوت دینے کا الزام ہے؟ سوالنامہ


ویب ڈیسک August 07, 2020
سی ایم پالیسی 2009 کے تحت جن ہوٹلزکے پاس یہ کیٹگری نہیں ہو گی وہ لائسنس کے حصول کے اہل نہیں ہونگے؟ سوالنامہ: فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شراب کے غیر قانونی لائسنس کے معاملے میں عثمان بزدارکوسوالنامہ بھجوا دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوشراب کے غیرقانونی لائسنس جاری کرنے کے معاملے پر طلبی کا نوٹس بھجوادیا جب کہ 11 سوالوں پرمبنی سوالنامہ بھی بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے پوچھا گیا ہے کہ شراب کے خلاف قانون لائسنس کے حصول کیلئے مبینہ طورپر5 کروڑ کی رشوت دینے کا الزام ہے؟ نجی ہوٹل نے شراب کی فروخت کیلئے ایل-2 کیٹگری لائسنس کے حصول کیلئے محکمہ ایکسائز میں درخواست دی؟ نجی ہوٹل کیجانب سے پنجاب ٹورسٹ ڈپارٹمنٹ سے پاکستان ہوٹل ایکٹ 1976 کے تحت 4-5 سٹار ریٹنگ کا لائسنس نہیں لیا گیا تھا؟ 4 اور5 اسٹارز ہوٹلز کے لائسنس سے متعلق 2009 میں سی ایم آفس سے پالیسی جاری کی جا چکی تھی جسکی خلاف ورزی کی گئی؟۔

سوالنامے میں مزید پوچھا گیا کہ سی ایم پالیسی کے تحت جس ہوٹل کے پاس 4 یا 5 اسٹار کی کیٹگری ہوگی صرف انکو لائسنس جاری کیا جا سکے گا؟ سی ایم پالیسی 2009 کے تحت جن ہوٹلزکے پاس یہ کیٹگری نہیں ہو گی وہ لائسنس کے حصول کے اہل نہیں ہونگے؟ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے سی ایم پالیسی 2009 کیخلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ہوٹل کولائسنس جاری کیا؟، ایکسائیزڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 2019 میں خلاف قانون نجی ہوٹل کولائسنس جاری کیا گیا؟ نجی ہوٹل کے پاس اس وقت پنجاب ڈیپارٹمنٹ ٹورسٹ کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا؟۔

سوالنامے میں نیب کی جانب سے مزید پوچھا گیا کہ ایکسائزڈپارٹمنٹ نے سی ایم آفس کو3 مرتبہ مزکورہ کیس ریفرکرتے ہوئے معاملہ کی نزاکت سے آگاہ بھی کیا توپھرجاری کرنے کا حکم کیوں دیا؟۔

واضح رہے کہ نیب نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکوشراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں گزشتہ روز طلب کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں