ماں کی لوری ہمیشہ یاد آتی ہے، ماہرہ خان

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اگست 2020
رات جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے کی عادی ہوں، فوٹو : فائل

رات جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے کی عادی ہوں، فوٹو : فائل

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بچپن کی سب سے حسین یادوں میں ماں کی لوری سن کر نیند کی آغوش میں چلے جانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے کوک اسٹوڈیو کا نغمہ ’’ نندیارے‘‘ شیئر کرتے ہوئے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا، اپنی پوسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ زندگی میں جس چیز کی سب سے زیادہ کمی محسوس کرتی ہوں وہ ماں کا لوری سنانا تھا جس سے فوری نیند آجاتی تھی۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی۔ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا میرا محبوب مشغلہ ہوتا تھا۔ ان خوابوں میں اسکول میں انعام حاصل کرنا، فلم میں اداکاری کرنا اور پسندیدہ شخص سے گفتگو کرنا شامل ہوتا تھا۔

ادکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ان کی خواہش ہوتی تھی کہ اہل خانہ جلدی سوجائیں اور میں رات بھر جاگ سکوں تاکہ اپنی مرضی کے خواب بُنوں اور خواب دیکھتے ہوئے میں یہی تصور کیا کرتی تھی کہ خدا سب دیکھ رہا ہے۔

بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ رات بھر جاگنے اور خواب ترتیب دینے کی یہ عادت اب بھی قائم ہے تاہم بچپن کے خواب پورے ہونے کے بعد اب خواب کے منظر نامے تبدیل ہوچکے ہیں۔


View this post on Instagram

Ever since I was a child I’ve had a sleeping issue.. or at least that’s what I was told. All I remember is, waiting for the night to come so that everybody else would fall asleep and I would have the night all to myself. I used to dream with my eyes wide open – imagining God knows what all. Acting in a film, winning something in school, talking to the boy I had a crush on.. I would play out different scenarios every night. I can’t say I miss it.. because nothing really has changed ( except for the scenarios of course)! What I do miss, is my Ama singing to me when we were little. That used to put me to sleep right away.. P.S will be stealing more of your work for my stories @abdalmufti amazing art @kaavishtheband

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔