کورونا میں کمی اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن مکمل بحال

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹم بھی جاری کردیا


ویب ڈیسک August 07, 2020
فیصلے کا اطلاق 9 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا ۔ فوٹو : فائل

کورونا وباء میں کمی کے بعد حکومت نے تمام ائیرپورٹس پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کی اجازت دے دی۔

کورونا صورتحال بہتر ہونے پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے اوراس حولے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹم بھی جاری کردیا ہے جب کہ فیصلے کا اطلاق 9 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹم کے مطابق اندرون ملک اور بیرون ملک بحال کرنے کے حوالے سے تمام ائر لائینز کو مطلع کردیا گیا ہے اور تمام ایئرلائنوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا۔

اس کے علاوہ ہر قسم کے کارگو آپریشن کو بھی بحال کردیا گیا ہے جب کہ کارگو سروسز پر بھی ایس او پیزپر عمل درآمد ضروری قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں