فوج نے کراچی میں امدادی آپریشن شروع کردیا

سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری مزید ٹیمیں الرٹ ہیں، آئی ایس پی آر


Staff Reporter August 08, 2020
پاک فوج کراچی میں امدادی آپریشن کرتے ہوئے (فوٹو : آئی ایس پی آر)

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان آرمی نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پہنچ گئی، پاک فوج کی امدادیں ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔

Pak Army Karachi Rain rescue operation 5

یہ پڑھیں : کراچی میں پھر طوفانی بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، 7 افراد جاں بحق

Pak Army Karachi Rain rescue operation 4
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیواٹرنگ پمپس اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو بھی کیا گیا۔


Pak Army Karachi Rain rescue operation 3

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری مزید ریسکیو ٹیمیں پہلے سے مستعد ہے۔

Pak Army Karachi Rain rescue operation 2

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں