200 ایکڑ اراضی کیس مریم نواز کی نیب طلبی پر خاندان اور وکلا سے مشاورت

مریم نواز نیب کے سامنے پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ 10 اگست تک کریں گی، خاندانی ذرائع


ویب ڈیسک August 08, 2020
نیب نے مریم نوازکو 11 اگست کو طلب کیا ہے فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے 200 ایکڑ اراضی سے متعلق نیب کی طلبی پر اہل خانہ اور اپنے وکلا سے مشاورت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے وکلا نے اس بات پر مشاورت کی ہے کہ وہ بذات خود نیب کے روبرو پیش ہوں یا وکیل کے ذریعے جواب بھجوادیا جائے۔

مریم نواز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مریم نواز کی لندن میں اپنے والد نواز شریف اور بھائیوں سے بھی مشاورت ہوئی ہے۔ مریم نواز نیب کے سامنے پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ 10 اگست تک کریں گی۔

مریم نواز شریف کے وکلا کا کہنا ہے کہ نیب اس سے قبل نصرت شہباز سمیت شریف خاندان کی دیگر خواتین کے طلبی کے نوٹس معطل کر چکا ہے، نیب نے خواتین کو طلب کرنے کی بجائے وکیل کے ذریعے جوابات اور دستاویزات طلب کی تھیں۔

واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 کنال زمین کی انکوائری کے لیے 11 اگست کو طلب کیا ہے، مریم نواز نے یہ زمین 2013 میں خریدی تھی، نیب نے مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے اور اراضی کی خریداری پر دیئے گئے ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کی مکمل تفصیلات بھی ساتھ لانے کا کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں