کراچی میں نالوں کی صفائی 80 فیصد مکمل ہوگئی سندھ حکومت

بارشوں کے بعد نالوں سے تجاوزات کے خاتمہ کا اعلان وزیراعلی سندھ کا احسن اقدام ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب


Staff Reporter August 08, 2020
عوام کی خدمت پیپلزپارٹی کا منشور اور اولین ترجیح ہے، ترجمان حکومت سندھ فوٹو: فائل

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے تحت نالوں کی صفائی کا کام 80 فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے تاہم یہ کام اب مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔

اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بروقت اقدامات سے حالیہ شدید بارشوں کے دوران برساتی پانی کی نکاسی کا کام جلد اور درست سمت میں ہوا حالیہ موسلا دھار بارشوں کے دوران بلدیاتی عملے کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ کابینہ ارکان اور بلدیاتی عملہ دن رات سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں موجود رہے ہمارا ہدف تمام نالوں کی مکمل صفائی ہے تاکہ شہریوں کو پریشانی نہ ہو۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بارشوں کے بعد نالوں سے تجاوزات کے خاتمہ کا اعلان وزیراعلی سندھ کا احسن اقدام ہے اس سے کراچی کے شہریوں کو مستقل بنیادوں پر مشکلات سے نجات حاصل ہوگی اور بارشوں کے دوران نالے اوور فلو نہیں ہوں گے، سندھ حکومت کراچی کے باسیوں کی تمام مشکلات دور کرے گی۔

ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کی خدمت پیپلزپارٹی کا منشور اور اولین ترجیح ہے اسی خدمت کے جزبے کی وجہ سے سندھ کے غیور عوام نے اپنی پارٹی کو تیسری بار بھاری مینڈیٹ دیا۔

انہوں نے شہر کے 3 نالوں گجر نالہ اور کنٹونمنٹ کے 2 نالوں کی صفائی کا کام انجام دینے پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے بھی تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے ہی شہر قائد کے مسائل حل کرکے اسے حقیقت میں روشنیوں کا شہر بنایا جاسکتا ہے جس کے لئے حکومت سندھ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے خواہ صحت کا شعبہ ہو یا شہر میں ترقیاتی کام ہوں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کو اولین ترجیح دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |