رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہے گی موڈیز

پاکستان نجی شعبے سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کی صلاحیت رکھتا ہے، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی


Ehtisham Mufti August 08, 2020
پاکستان کے پاس 18ماہ کی ضروریات پورا کرنے کےلئے زرمبادلہ کے ذخائر دستیاب ہیں،موڈیز فوٹو: فائل

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی مرتب کردہ جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نجی شعبے سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کے پاس آئندہ 12 سے 18ماہ کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے زرمبادلہ کے ذخائر دستیاب ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے پاکستان میں فارن ایکس چینج کی دستیابی رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وباء کی وجہ سے بڑھنے والے حکومتی اخراجات سے معاشی اشاریے دباؤ میں رہیں گے۔ مالی سال 2021 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

موڈیز نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اب بھی قرضے دینے والے نجی شعبے کو محدود پیمانے پر نقصانات کے امکانات ہیں لیکن بی تھری ریٹنگ محدود پیمانے ہونے والے نقصانات کو تحفظ دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |