پی سی بی کا اگلے ماہ سے مکمل ڈومیسٹک سیزن کروانے کا اعلان

فرسٹ کلاس میچز اکتوبر کے تیسرے ہفتے سے  کھیلے جائیں گے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس


Sports Reporter August 08, 2020
فرسٹ کلاس میچز اکتوبر کے تیسرے ہفتے سے  کھیلے جائیں گے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس

پی سی بی نے بیک ٹو کرکٹ پالیسی کے تحت بائیو سکیور ماحول میں ڈومیسٹک سیزن اگلے ماہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائَریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ پورا سیزن کرانے کی حکمت عملی بنائی ہے، کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور دوسرے لوگوں کےمعاشی مسائل کا احساس ہے، ڈومیسٹک میچز اگر کم کرتے تو اس سے کھلاڑیوں اور دوسرے متعلقہ لوگوں کی آمدن متاثر ہوتی اس لیے کوشش کی ہے کہ تمام میچز مکمل ہوں۔

ندیم خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ملنے کے بعد اب ہمیں اپنے پلان کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔بیک ٹو کرکٹ ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، کھلاڑیوں، آفیشلز، کوچز اور گراونڈ سٹاف سمیت سب کو اس سے آگاہ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سمیت سب لوگ ہمارے لیے بہت اہم ہیں، ان کی صحت بہت عزیز ہے۔بائیو اسکیور ماحول فراہم کرنا تھوڑا مشکل ضرور ہے لیکن کوشش کریں گے کہ کوئی کمی کوتاہی نہیں رہے۔کرکٹ کی بحالی کے لیے کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کی سپورٹ کی بہت ضرورت ہے۔ ندیم خان نے کہا کہ تمام ضروری چیزوں کو فائنل کرلیاہے، جلد ڈومیسٹک سیزن کے حوالےسے باقاعدہ اعلانات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |