پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی حصص کی مالیت میں 129 ارب روپے سے زائد کا اضافہ
مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 74 کھرب 23 ارب 95 کروڑ 71 لاکھ 51ہزار 240 روپے کی سطح تک پہنچ گیا
حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں مجموعی طور پر 129 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی سے قرضے لینے والی اسٹیل، سیمنٹ اور فارماسیوٹیکل کے علاوہ کورونا وبا کے باعث آئی ٹی کمپنیوں کے حصص میں وسیع پیمانے پر خریداری اور حکومت کا ہوٹلز، شادی ہالز، اسکولز اور صنعتی سرگرمیوں کو کھولنے کے اعلان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے بھی تیزی برقرار رہی جب کہ ایف بی آر کی 30 سے 40 اشیا پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے عندیے اور تجارتی خسارے میں کمی نے بھی کیپیٹل مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے۔ پراعتماد انداز میں سرمایہ کاری سے ایک سیشن میں کاروباری حجم 4 سال کی بلند ترین پر ریکارڈ ہوا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے مجموعی طور پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے سبب انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور ہوگئی جبکہ حصص کی مالیت میں مجموعی طور پر ایک کھرب 29ارب 68 کروڑ 10لاکھ 59 ہزار 717روپے کامزید اضافہ ہوگیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 74 کھرب 23 ارب 95 کروڑ 71 لاکھ 51ہزار 240 روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ گزشتہ ہفتے کے 5 روزہ کاروبار کے دوران 4 سیشنز میں تیزی اور ایک سیشن میں مندی رہی۔
ہفتے وار کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 771.25 پوائنٹس بڑھ کر 40029.69 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کےایس ای 30 انڈیکس 226.42 پوائنٹس بڑھ کر 17297.04 پوائنٹس پربند ہوا، کے ایم آئی 30 انڈیکس 952.78 پوائنٹس بڑھ کر 64060.43 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 273.49 پوائنٹس بڑھ کر 19502.90 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔