پاکستان اسٹیٹ آئل نے یورو 5 پٹرول کی درآمد شروع کردی

پی ایس او یورو 5 در آمد کرنے والی ملک کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

یورو فائیو پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی، پیٹرولیم ڈویژن۔ فوٹو:فائل

لاہور:
پاکستان اسٹیٹ آئل یورو 5 در آمد کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔


وزیرپیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے یورو5 پیٹرول کی درآمد شروع کر دی ہے، اور پی ایس او یورو 5 در آمد کرنے والی ملک کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے، جنوری 2021 تک یورو فائیو ڈیزل کی بھی درآمد شروع کردی جائے گی، پٹرولیم ڈویژن یورو فائیو پٹرول کے لیے ٹیسٹنگ لیب پہلے سے ہی قائم کر چکی ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے یورو 5 پٹرول اور ڈیزل درآمد کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر چکی ہے، یورو فائیو پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی، توقع کرتے ہیں کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع کر دیں گی۔
Load Next Story