امریکی سیاح نے مکہ میں شیخ السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا

اسلام میں مختلف عقائد کے لیے رواداری اور امن بقائے باہمی سے متاثر ہوا، امریکی سیاح


محمد رضوان August 09, 2020
شیخ السدیس اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے مُجھے اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور میرا دل ایمان کیلیے کھول دیا، اسٹیو۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔

مکہ مکرمہ میں میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر شیخ الرحمٰن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کرلی اور کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ شیخ السدیس نے امریکی سیاح کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد دی اور گلے سے لگایا۔

اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سیاح اسٹیو کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی حقانیت سے روشناس کرانے اور اپنا بندہ بنانے کی توفیق دینے پر اللہ کا شْکر ادا کرتا ہوں۔ شیخ السدیس اور دیگر علما کا بھی شکر گزرا ہوں جن کے بغیر تاریکی سے روشنی کی جانب سفر ممکن نہیں تھا۔

نومسلم امریکی سیاح اسٹیو کا مزید کہنا تھا کہ میں مملکت کے اندر مختلف عقائد کے لوگوں میں رواداری اور پر امن بقائے باہمی کی سطح سے انتہائی متاثر ہوا اور پھر حق و نور کی تلاش میں سرگرداں تھا۔ شیخ السدیس کا مشکور ہوں جنہوں نے مْجھے اسلامی تعلیمات کا درس دیا۔

امام کعبہ شیخ الرحمن السدیس نے کہا کہ اب میں اور نو مسلم اسٹیو دونوں اسلام میں بھائی ہیں، اسٹیو کے ذہن پر دائمی اثرات دراصل اسلام کی پاکیزگی اور یہ اللہ تعالی کی وحدانیت کی عمدہ تعلیمات تھی۔ شیخ السدیس نے اسٹیو کو عمرہ کرنے اور مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کا مشورہ بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں