وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو کی فلم بندی کا نوٹس لے لیا

اوقاف کے صوبائی وزیر اور سیکریٹری سے فوری رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک August 08, 2020
عثمان بزدار نے واقعے کی جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ فوٹو، فائل

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوقاف کے صوبائی وزیر اور اور سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے کی جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ذمے داران کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔



انہوں ںے کہا کہ ایسا واقعہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، مسجد مقدس ترین مقام ہے۔ کسی کو بھی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جو بھی ذمہ دار ہوا،وہ قانون کے تحت سزا سے بچ نہیں پائے گا۔ مساجد کے تقدس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پھٹ پڑا

واضح رہے کہ ہفتے کو گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کی ''قبول'' کے نام سے منظر عام پر آنے والی میوزک ویڈیو کی ابتدائی جھلک میں مسجد وزیر خان کے اندر دونوں اداکار ویڈیو کی عکس بندی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں اسے ویڈیو کے بعض حصوں کو مسجد کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مزمت کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں