- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
ورلڈبینک میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیلیے ابتدائی طور پر4 نام منتخب
اسلام آباد: ورلڈ بینک میں پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرر کے لیے وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پر 4 نام منتخب کرلیے ہیں۔
ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت اقتصادی امور نے چاروں اشخاص میں سے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کے لیے قواعد و ضوابط نرم کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا عہدہ انتہائی اعلیٰ اور باوقار سمجھاتا ہے اور اس عہدے پر تقرری خوش قسمتی خیال کی جاتی ہے۔ اسی لیے ماضی میں وزیراعظم کے قریب سمجھے جانے والے لوگ یہ عہدہ حاصل کرنے کے لیے لابنگ کرتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے کی میعاد 4 سال تجویز کی ہے۔ حکومت نے ابتدائی طور پر جو چار نام منتخب کیے ہیں ان میں وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان، سیکریٹری فنانس نویدکامران بلوچ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجازمنیر اور سابق سیکریٹری فنانس اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ شامل ہیں۔
اس فہرست میں اعظم خان کا نام سب سے اوپر اور طارق باجوہ کا سب سے نیچے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چار منتخب اشخاص میں سے دو اس پس منظر کے حامل نہیں ہیں جو معاملات انھیں بہ طور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ورلڈ بینک واشنگٹن ڈی سی میں دیکھنے ہوں گے۔ ایوان وزیراعظم سے قربت کے باعث ان کے نام اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔