- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
صوابی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے راہگیر سمیت 5 افراد قتل
صوابی: مانیری پایاں صوابی میں فائرنگ کر کے نوجوان راہگیر سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔
صوابی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے راہگیر سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا جب کہ مقتولین میں چارسدہ پولیس کو مطلوب اشتہاری بھی شامل ہیں۔ مقتولین کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔ دو مقتولین کا تعلق ضلع چارسدہ سے تھا۔ پولیس نے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
فضل غنی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات منتظم شاہ ،سلیمان شاہ اس کے بیٹے ارسلان کے ہاں آکر پڑوسی صدام اللہ کے ہمراہ دو موٹر سائیکلوں پر یہ کہہ کر چلے گئے کہ ہم کسی کام کے سلسلے میں جارہے ہیں، بعد ازاں اطلاع ملی کہ چاروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب کہ راہ گیر فہد شدید زخمی ہوا تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے چل بسا، وجہ قتل عمران اور راشد کی مقتولین کے ساتھ سابقہ دشمنی بیان کی گئی۔
پولیس نے مقتول صدام اللہ کے قبضے سے کلاشنکوف و تیس عدد کارتوس، ارسلان سے ایک پستول بمعہ پانچ کارتوس، منتظم شاہ سے ایک پستول بمعہ پانچ کارتوس بر آمد کیے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول سلیمان شاہ قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے دو مبینہ ملزمان راشد اور عمران کو گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔