پرچون اور میڈیکل اسٹورز پر بھی پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی

پہلے2ہفتے کا نوٹس دیا جائے، خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے، محکمہ ماحولیات عملدرآمد کرائے، عبوری حکم


Numainda Express August 09, 2020
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں شاپرز کے غلط استعمال پر رپورٹ طلب، LDAآلودگی سے بچاؤ کیلیے قواعد پیش کرے،عدالت۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے پرچون دکانداروں، پھل فروشوں اور میڈیکل اسٹورز پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ میڈیکل اسٹورز، پھل فروشوں اور پرچون دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلیے 2ہفتے کا نوٹس دیا جائے اور اسکے بعد خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے، محکمہ تحفظ ماحولیات پرچون کی دکانوں پر بھی پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کرائے، ڈی جی ماحولیات گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کیلیے علاقائی افسران کو احکامات جاری کریں۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں بیکریز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلیے2ہفتے کا وقت دیا گیا، ٹائم فریم گزرنے کے بعد افسران عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے، ایس ایم عمران کے مطابق نئے تعمیراتی و ترقیاتی پراجیکٹس میں آلودگی سے بچاؤ کیلیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور قواعد و ضوابط بھی بنائے جا رہے ہیں، آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے قواعد و ضوابط کی رپورٹ پیش کرے، مزید سماعت9ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں