بھارت کورونا مریضوں کے قرنطینہ ہوٹل میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

آتشزدگی کے وقت ہوٹل میں کورونا کے 50 مریض اور طبی عملے کے 10 ارکان موجود تھے


ویب ڈیسک August 09, 2020
ہوٹل کو ایک نجی اسپتال کے قرنطینہ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لیے بطور قرنطینہ سینٹر استعمال ہونے والے ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے اوادیا کے سوارنا پیلس ہوٹل کو نجی اسپتال رامیش کے قرنطینہ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا جہاں آتشزدگی کے موقع پر کووڈ-19 کے 50 اور طبی عملے کے 10 افراد بھی موجود تھے۔

Fire in qurantine hotel india 1

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 17 مریضوں کو بحفاطت نکال لیا جب کہ 9 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور بری طرح جھلسے ہوئے دو مریض نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ 10 سے زائد مریضوں کو زخمی حالت میں دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Fire in qurantine hotel india 2

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہونا لگتی ہے تاہم مکمل تحقیقات ہونے تک حتمی رائے دینا ممکن نہیں۔ آتشزدگی سے پورے ہوٹل میں دھواں بھر گیا تھا اور زیادہ تر اموات بھی دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں