بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی ہندو تارکین وطن کی پُراسرار موت

ہلاک ہونے والے کھیتی باڑی کرتے تھے اور حال ہی میں پاکستان سے آکر راجستھان میں بسے تھے


ویب ڈیسک August 09, 2020
یہ لوگ کھیت میں کام کرتے تھے اور وہی ایک جھونپڑے میں مقیم تھے، فوٹو : ٹائم آف انڈیا

پاکستان سے ہجرت کرکے بھارتی ریاست راجستھان میں جا بسنے والے 11 ہندو تارکین وطن کی لاشیں ان کی جھونپڑی سے برآمد ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے ضلع جودھ پور میں کھیتوں کے قریب ایک جھونپڑی سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پورے خاندان میں سے صرف ایک ہی شخص زندہ بچا ہے جو اُس وقت گھر سے باہر تھا۔ پولیس لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ علاقہ مکین بھی ان افراد کی موت سے ناواقف تھے۔

یہ بھی پڑھیں ؛پاکستان ہندو کونسل کا تحقیقات کا مطالبہ

جودھ پور پولیس کا کہنا ہے کہ ابدتائی تفتیش میں واقعہ خود کشی کا لگتا ہے، جائے وقوعہ سے کیمیکل کی بو آرہی تھی جس سے گمان ہوتا ہے کہ سب نے کوئی زہریلا کیمیکل پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہو تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی حتمی بات کہی جا سکتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کھیتی باڑی کرتے تھے۔ ان کاتعلق بھل برادری سے ہے اور یہ لوگ حال ہی میں پاکستان سے آکر یہاں مقیم ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں