کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک اور سنگ میل عبور انڈیکس 2500پوائنٹس کی حد پار کر گیا

مثبت اقتصادی امکانات پرسرمایہ کاروں کی ٹیلی کمیونی کیشن، ٹیکسٹائل و سیمنٹ سیکٹرمیں خریداری


Business Reporter December 13, 2013
243 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ،109 کے بھاؤگرگئے، فوٹو : پی پی آئی / فائل

یورپین پارلیمنٹ سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کی توقع، کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں رواں ماہ پاکستان کو80 کروڑ ڈالراور اتصالات کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہونے کے امکانات کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رحجان غالب رہا۔

جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 25000 پوائنٹس کی نئی حد بھی رقم ہوگئی، تیزی کے باعث 63.61 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 10 ارب27 کروڑ56 لاکھ64 ہزار419 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، جمعرات کو اقتصادی محاذ پر بعض مثبت اطلاعات کی وجہ سے مختلف شعبوں کی جانب سے پی ٹی سی ایل کے علاوہ ٹیکسٹائل اور سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر130.51 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس25103 پوائنٹس کی تاریخ ساز سطح تک پہنچ گیا تھا لیکن بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ نے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی کی، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں اور میوچل فنڈز کی جانب سے مجموعی طور پر27 لاکھ18 ہزار179 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا ۔



جس سے ایک موقع پر55.19 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے11 لاکھ22 ہزار293 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں کی جانب سے5 لاکھ23 ہزار763 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے3 لاکھ34 ہزار33 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے1 لاکھ 30 ہزار615 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے6 لاکھ7 ہزار475 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جو مارکیٹ کو نئی بلندترین سطح تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 99.10 پوائنٹس کے اضافے سے پہلی بار25072 پر پہنچ گیا ۔

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 18.23 پوائنٹس کے اضافے سے18729.27اور کے ایم آئی 30 انڈیکس199.95 پوائنٹس کے اضافے سے41936.05 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 15.50فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ 77 لاکھ12 ہزار570 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار382 کمپنیوں کے حصص تک وسیع ہوا جن میں243 کے بھاؤ میں اضافہ، 109 کے داموں میں کمی اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھاؤ 132.04 روپے بڑھ کر2800 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاؤ 45.15 روپے بڑھ کر 948.15 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیورفوڈز کے بھاؤ188 روپے کم ہوکر10608 روپے اور رفحان میظ کے بھاؤ50 روپے کم ہوکر8000 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں