ماحول کو بچانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائے گا وزیراعظم

موسمی تبدیلیوں کی وجہ سےگزشتہ 2سال میں گندم کی پیداوارکم ہوئی، ملک گیر شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک August 09, 2020
ٹائیگر فورس نے ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے، وزیر اعظم کا تقریب سے خطاب۔(فوٹو، فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےگزشتہ 2 سال میں گندم کی پیداوارکم ہوئی اگر ہم نے ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائے گا۔

اسلام آباد میں ملک گیر شجرکاری مہم 2020 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان دنیامیں موسمیاتی تبدیلی سےپیداہونےوالےممالک میں سرفہرست ہے۔ جنگلات اوردرخت کاٹنےکی وجہ سےدرجہ حرارت میں اضافہ اور ملک شدید متاثر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پودےلگاکرماحولیاتی تبدیلی کوروک سکتےہیں۔،،،درخت لگاناآئندہ نسلوں کےلیےجہادکادرجہ رکھتاہے۔ ٹائیگرفورس کےجوانوں نےایک دن میں35لاکھ درخت لگائےان کومبارکباددیتا ہوں۔شجرکاری مہم میں حصہ لینےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناوائرس کاعذاب پوری دنیاپرآیاہواہے۔پاکستان نےکوروناکی روک تھام کےلیےاسمارٹ لاک ڈائون کیا۔اس پالیسی کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے۔ لوگوں نےکوروناکے خلاف جہادکرکے ملک کوموذی وائرس سےمحفوظ بنانےمیں کرداراداکیا

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ضروری ہے، عوام سےاپیل ہےماسک ضرور پہنیں۔

انہوں ںے کہا کہ محرم الحرام میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، حالات پہلے جیسے نہیں اس مرتبہ موجودہ وبا کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام منایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں