سندھ حکومت کا چہلم امام حسینؑ پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

محکمہ داخلہ سندھ وزیر اعلیٰ کو پابندی کی سمری بھیجے گا جسکی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا


ویب ڈیسک December 12, 2013
محکمہ داخلہ سندھ وزیر اعلیٰ کو پابندی کی سمری بھیجے گا جسکی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے امام حسینؑ کے چہلم پر صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ اگلے 48 گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کو امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کی سمری بھیجے گا جس کی منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 سے 12 محرم الحرام کے دوران بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |