سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3240 تک جا پہنچی

وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 232 افسران و جوان صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی 990 زیر علاج ہیں، ترجمان سندھ پولیس

وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 232 افسران و جوان صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی 990 زیر علاج ہیں، ترجمان سندھ پولیس۔ فوٹو: فائل

سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3240 تک جا پہنچی جب کہ 990 زیر علاج ہیں۔


سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے وار جاری ہیں اور پولیس اہلکاروں میں گزشتہ 9 روز کے دوران 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و جوانوں کی تعداد 3 ہزار 240 ہوگئی ہے۔ وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 232 افسران و جوان صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی 990 زیر علاج ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اب تک 18 شہادتیں ہوچکی ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران و جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔
Load Next Story